بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت وکلاء کو صحت کارڈ جاری کرنے پرآمادہ

حکومت وکلاء کو صحت کارڈ جاری کرنے پرآمادہ

پشاور۔خیبر پختونخواحکومت نے صوبے کے وکلاء کو صحت انصاف کارڈز جاری کرنے پرآمادگی کااظہارکردیاہے عدالت عالیہ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دورکنی بنچ نے خورشید خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے غرباء اورمستحق افراد کے لئے صحت انصاف کارڈز جاری کئے ہیں جس کے صحت کے بہترین اداروں میں عوام کو طبی سہولیات میسرکی جارہی ہیں اوراب اس منصوبے میں مختلف محکموں کے ملازمین بشمول عدلیہ کو بھی شامل کیاجارہا ہے جبکہ صوبے میں وکلاء کی تعداد ہزاروں میں ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے کوئی سہولت میسرنہیں کی جارہی ہے ۔

لہٰذاوکلاء کو بھی صحت سہولت پروگرام کے منصوبے میں شامل کیاجائے کیونکہ حکومت صوبے کے سوفیصد عوام کو اس میں شامل کرنے پربھی غورکیاجارہاہے اس موقع پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قیصرعلی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے سیکرٹری لاء اورسیکرٹری صحت سے مشاورت کی جائے گی اوران کی منظوری کے بعد وکلاء کوبھی اس پروگرام میں شامل کیاجاسکتاہے جس پرفاضل بنچ نے رٹ کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔