بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سینئر سٹیزن کیلئے کرایوں میں خصوصی رعایت

سینئر سٹیزن کیلئے کرایوں میں خصوصی رعایت

پشاور۔پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی افراد اور سینئر سٹیزن کیلئے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے اعلامیہ کے مطابق سپیشل افراد کے لئے اندرون ملک پی آئی اے کے کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدنے پر 45فیصد رعایت جبکہ بین الاقوامی سفر پر 47فیصد رعایت دی جائے گی ان خصوصی افراد کے ساتھ جانے والے رشتہ دار کے ٹکٹ پربھی 20 فیصد رعایت دی جائے گی سینئرسٹیزنز کے اندرون ملک ٹکٹ خریدنے پر15فیصد اور انٹرنیشنل ٹکٹ پر17 فیصد رعایت دی جائے گی پی آئی اے انتظامیہ نے تمام بکنگ دفاتر اور تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے واضح رہے کہ پی آئی اے اندرون اور بیرون ممالک بلا معاوضہ میتیں بھی منتقل کرتی ہے ۔