بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دوہری ملازمتیں کرنیوالے پیرامیڈیکس کی تفصیلات جمع

دوہری ملازمتیں کرنیوالے پیرامیڈیکس کی تفصیلات جمع


پشاور۔سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی نرسوں اور پیرا میڈیکس کی دوہری ملازمتوں کی تفصیلات مرتب کر لی گئی ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ایک ہزار سے زائد سینئر اور جونیئر نرسیں اور 900پیرا میڈیکس نجی ہسپتالوں میں بھی ملازمتیں کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹر ز بھی پرائیویٹ ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں قلیل تنخواہوں اور زیادہ مراعات کے لئے نرسز اورپیرا میڈیکس پرائیویٹ ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔