بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان لڑکی کوشناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا افسران کیخلاف مقدمہ درج

افغان لڑکی کوشناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا افسران کیخلاف مقدمہ درج


اسلا م آ با د۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کے الزام میں نادرا کے سابق تین افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق افغان لڑکی شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا کے سابق تین افسر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائرکٹرز ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں افسر ان پلوشہ آفریدی ، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔