بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صوفی محمد نے محکمہ صحت کو پریشانی میں مبتلاکر دیا

صوفی محمد نے محکمہ صحت کو پریشانی میں مبتلاکر دیا


پشاور۔کالعدم نفاذ شریعت محمدیہ کے سربراہ مولانا صوفی محمد کی جانب سے رمضان المبارک میں روزہ رکھنے پر محکمہ صحت کے احکام کو نئی پریشانی میں مبتلاکر دیاہے۔ مولانا صوفی محمد کو گردوں اور شگر کا مرض لاحق ہونے کے باعث اسے ایل آر ایچ میں ایک مہینہ قبل منتقل کیا گیاتھا اورتاحال ان کاعلاج جاری ہے ۔ جیل ذرائع کے مطابق مولانا صوفی محمد نے گزشتہ روز بھی روزہ رکھنے کا اعلان کیاتھا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ہدایات کی ہے کہ وہ شگر اور گردوں کے مرض میں مبتلا ہے ۔

لہٰذا وہ روزہ نہ رکھیں روزہ رکھنے سے ان کی مرض میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا صوفی محمد روزہ رکھنے کی زد میں ہے۔ جس پرڈاکٹروں کی ٹیموں نے بھی انہیں روزہ نہ رکھنے کی مسلسل ہدایات کررہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے صوبائی حکومت ،محکمہ داخلہ کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔