بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شرمین عبید چنائے کے نام ایک اور ایوارڈ

شرمین عبید چنائے کے نام ایک اور ایوارڈ

واشنگٹن ۔آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ 2017 اپنے نام کروا لیا ہے۔شرمین عبید چنائے کو یہ اعزاز گزشتہ دو دہائیوں سے دنیا بھر کی رپورٹنگ کرنے کے باعث دیا گیا۔اس ایوارڈ کا اعلان امریکی شہر واشنگٹن ڈی سی میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹ (آئی سی ایف جے) کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے شرمین عبید کو اپنے بیمثال کام سے دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کی کوششوں کے لیے سراہا۔

اس ایوارڈ کو جیتنے پر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ میرے لیے نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ جیتنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، میں نے 14 سال کی عمر ۱میں پاکستان کے اخبارات کے لیے لکھنا شروع کیا اور اپنی پہلی دستاویزی فلم کی پروڈکشن 21 سال کی عمر میں کی، میں نے اپنے کیریئر میں ایسی کہانیوں پر تحقیق۱ کی جو لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے بیچین تو کردیں، لیکن ساتھ یہ امید بھی رہے کہ اس تحقیق سے ایک ایسی گفتگو کا جنم ہو جو لوگوں کے ایسے روئیوں کو تبدیل کردیں۔

شرمین عبید کا انتخاب اس ایوارڈ کے لیے ان کی پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیے جانے جیسے کہانیوں کو سامنے لانے پر کیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستانی فلم ساز اپنی دو کامیاب ڈاکیومنٹری کے لیے آسکر ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، ان میں سے ایک سیونگ فیس جبکہ دوسری اے گرل ان دی ریور ہے۔ان فلموں میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین اور غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی عورتوں کی کہانیوں کا سامنے لایا گیا۔آئی سی ایف جے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام فاتحین کو رواں سال 3 نومبر کو امریکا میں یہ اعزاز پیش کیا جائے گا۔