بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نہال ہاشمی نے قوم او عدلیہ سے معافی مانگ لی

نہال ہاشمی نے قوم او عدلیہ سے معافی مانگ لی


اسلام آباد۔ سابق سینیٹر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اللہ اور قوم سے اور عدلیہ سے معافی مانگتا ہوں وہ ایک سویپنگ بیان تھا جو ہوگیا ، اللہ شاید ہے کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی ۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں کبھی کسی ٹاک شو میں ایسی کوئی بات نہیں کی عدلیہ آزادی تحریک میں بھرپور کردار ادا کیا ججز کی خاطر مشرف دور میں ماریں بھی کھائی ہیں عدلیہ کی بالادستی کا دفاع کرنے والا ہوں عدلیہ سمیت کسی ادارے کے خلاف بیان نہیں دیا انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے بیان دینے کیلئے نہیں کہا میرے بیان کا نواز لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے پارٹی کو میرے بیان کا علم ہی نہیں تھا لہذا تہمت نہیں لگانی چاہیے اللہ کو جوابدہ ہوں اور اللہ دیکھ رہا ہے کہ وہ ایک ذاتی بیان تھا ۔