بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعوی عرب کے شہر قطیف میں دھماکا،2 افراد ہلاک

سعوی عرب کے شہر قطیف میں دھماکا،2 افراد ہلاک

دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دورتک سنی گئی،عینی شاہدین۔ فوٹو: العربیہ

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کی شاہراہ پر بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دورتک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔