بریکنگ نیوز
Home / کھیل / افغانستان لیگ ‘پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کر دئیے

افغانستان لیگ ‘پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کر دئیے

لاہور. افغانستان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا جوابی اقدام ،پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دوستانہ کرکٹ سیریز اور افغان لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کردیئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کے سیریز ختم کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ کابل دھماکے پر افسوس ہے مگر افغان بورڈ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا،پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری ہمدردیاں کابل دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔