بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سول ڈاکٹروں کیلئے بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس

سول ڈاکٹروں کیلئے بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس

پشاور۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل ڈویژن بنچ نے صوبائی حکومت کو ایم ٹی آئی کے علاوہ دیگر سول ڈاکٹرز کو بھی ماہانہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں فاضل عدالت نے ایڈوکیٹ وسیم الدین خٹک کی وساطت سے درخواست گزار ڈاکٹر فاروق ، ڈاکٹر زیب وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ایم ٹی آئی کے تحت ایم ٹی آئی ڈاکٹرز کو دس ہزار روپے ماہانہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ادا کیا جاتا ہے۔

تاہم سول ڈاکٹرز کو یہ الاؤنس نہیں دیا جاتا جو کہ سول ڈاکٹرز کے ساتھ امتیازی سلوک رکھا جارہا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سول ڈاکٹرز کو بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی کے احکامات دئیے جائے ، جس پر فاضل عدالت نے صوبائی حکومت کویم ٹی آئی کے علاوہ دیگر سول ڈاکٹرز کو بھی ماہانہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔