بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فارسٹ اور ایکسائز آفیسرز نیب کے شکنجے میں

فارسٹ اور ایکسائز آفیسرز نیب کے شکنجے میں

پشاور۔ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر بونیر ہاشم خان اور سب انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد معراج کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی ۔نیب ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب خیبر پختونخو ابریگیڈئیر (ر) فاروق نصیر اعوان کی سربراہی میں ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نیب نے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر بونیر ہاشم خان اور سب انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد معراج کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی نیب کے مطابق ابتدائی انکوائری کے تحت ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر بونیر ہاشم خان نے غیر قانونی طور پر چھ کنال کی اراضی خریدی ہے ، جبکہ سب انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد معراج کے 34.39 ملین روپے کے غیر قانونی اثاثے ہیں۔