بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قبل از وقت انتخابات میں نئی حلقہ بندیاں مشکل

قبل از وقت انتخابات میں نئی حلقہ بندیاں مشکل

پشاور۔قبل ازوقت الیکشن کی صورت میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کے بجائے انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کی بنیادپر ہی ہونگے کیونکہ نئی حلقہ بندیوں میں نو ماہ تک کاعرصہ لگ سکتاہے ذرائع کے مطابق چو نکہ ابھی تک مردم شماری کا عمل مکمل نہیں ہوسکاہے اور نئے اعداد وشمار سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

چونکہ حلقہ بندیوں کے لیے چھ ماہ سے نوماہ تک کاعرصہ درکار ہوتاہے اس لیے اگر ملک میں قبل ازوقت الیکشن کی نوبت آتی ہے تو نئی حلقہ بندیوں کے امکانات معدوم ہوجائیں گے ذرائع کے مطابق موجود سیاسی صورتحال کے تناظر میں اگر اسمبلیاں تحلیل کرکے قبل ازوقت انتخابات کااعلان کیاجاتاہے تو نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن ممکن نہیں ہونگے اور پورے ملک میں پرانی یعنی موجودہ حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن کاانعقاد کرایاجائے گا ۔