بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا میں میں مزید نادرا اور پاسپورٹ دفاتر

خیبرپختونخوا میں میں مزید نادرا اور پاسپورٹ دفاتر

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کاوزیرداخلہ چوہدری نثارسے تفصیلی ملاقات،دونوں رہنماؤں نے ملک کے مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرخیبرپختونخوا اور فاٹا میں بلاک شدہ شناختی کارڈ ،ملیشیاپاکستان نژادکوشناختی کارڈجاری کرنے نادرااورپاسپورٹ دفاترکے حوالے سے مفصل گفتگوکی گئی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملیشیامیں پاکستانی نژادکوشناختی کارڈفراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کی بدولت ان کیلئے پاکستان میں خریدوفروخت،بینک اکاؤنٹس اورووٹ پول کرنے کاحق ملے گا۔

اسی طرح خیبرپختونخوااورقبائلی علاقہ جات میں کثیر تعدادمیں بلاک کئے گئے شناختی کارڈکوفعال کردیاگیاہے جبکہ بقایاتصدیق کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جوجلدفعال ہوجائیں گے۔اجلاس میں خیبرپختونخوامیں ناداراورپاسپورٹ دفاترکی کھولنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے انجینئرامیرمقام کوپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکاصدرمنتخب ہونے پرمبارکباد دی اور صوبے میں پارٹی کی استحکام کیلئے انجینئرامیرمقام کی کاوشوں کوسراہا۔