بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان کمشنریٹ ملازمین کی مستقلی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

افغان کمشنریٹ ملازمین کی مستقلی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

پشاور۔وزارت سیفران او ر وزارت خزانہ نے افغان کمشنریٹ کے 677پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کر سکیں ملازمین یو این ایچ سی آرمیں چھ ماہ کے پراجیکٹ میں 1981سے 36 سال تک کام کرتے رہے ہیں ٗاسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو ان ملازمین کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا۔

2013میں سیفران سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین خورشید شاہ نے بھی ان ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جس پر عمل درآمد نہیں ہوا ۔ فنانس ڈویژن کے حکام نے موقف اختیارکیا ہے کہ یہ ملازمین یو این ایچ سی آر میں کام کر رہے ہیں جو کہ ایک بین الاقوامی ادارے کے ماتحت ہیں اس لئے ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں یہ لوگ بین الاقوامی ادارے کے ماتحت ہیں اور انہی کے رولز کے پابند ہیں ۔