بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے 8گاؤں کو گیس فراہمی کا منصوبہ تیار

خیبر پختونخوا کے 8گاؤں کو گیس فراہمی کا منصوبہ تیار

پشاور۔وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے گیس فیڈر کے پانچ کلو میٹر کے اطراف میں واقع آٹھ گاؤں کو گیس کی فراہمی کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس فیڈر کے پانچ کلو میٹر کے اطراف میں واقعہ دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے سوئی ناردرن گیس نے خیبر پختونخوا کے آٹھ اورپنجا ب کے 73گاؤں کو گیس کی فراہمی کے لئے دو ارب پچیس کروڑ جبکہ سوئی سدرن نے سندھ کے 437گاؤں کو گیس کی فراہمی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

جس پر تین ارب 59کروڑ روپے کی لاگت آئیگی چاروں صوبائی حکومتوں نے گیس فیڈر کے پانچ کلو میٹر کے اطراف میں دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے لئے فنڈ دینے سے معذرت کی ہے خیبر پختونخوا حکومت نے گیس فیڈر کے پانچ کلو میٹر کے اطراف تک تمام دیہاتوں کو گیس کی فراہمی ڈیولپمنٹ سرچارجز کی مد میں وفاق کو ادائیگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔