بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مریم نواز کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

مریم نواز کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس


اسلام آباد۔تحریک انصاف نے مریم نواز کو ہتک عزت اور جھوٹے میڈیا ٹرائل پر 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے نوٹس میں ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیرفراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی جانب سے بابر اعوان نے مسلم لیگ (ن))کی رہنما مریم نواز کو ہتک عزت اور 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج کر 15 روز میں جواب جمع کرانے کا کہا ہے۔

نعیم الحق کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے نعیم الحق کو نام نہاد قانونی نوٹس بھجوا کر اسکینڈ لائز کرنے کی کوشش کی جبکہ مریم نواز کے نوٹس میں دعوی کیا گیا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی ڈان لیکس میں ملوث نہیں۔مریم نواز کو بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیرفراہم کی جائے ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کے تمام نوٹس فراہم کیے جائیں تحقیقات کے دوران ہونے والے انٹرویوز کی بھی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ نو ٹس میں تحقیقات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔