بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارتی فورسز کی شکر گڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فورسز کی شکر گڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ


شکر گڑھ۔ بھارتی فورسز کی ایک مرتبہ پھر ورکنگ باؤنڈری شکر گڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کا منہ بند کروادیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پنجاب رینجرز نے منہ توڑ کارروائی کرتے ہوئے دشمنوں کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔

بھارتی فورسز نے شکر گڑھ کے شمال میں چک امرو کو اشتعال انگیزی کانشانہ بنا یا ،فائرنگ کا یہ واقعہ 9بجے شروع ہو کر ساڑھے 9بجے تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے ،دو روز قبل بھی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر کیرالہ سکیٹر پر ایک خاتون شہید جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔