بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باجوڑ میں بلاک شناختی کارڈ کھولنے کیلئے سیل قائم

باجوڑ میں بلاک شناختی کارڈ کھولنے کیلئے سیل قائم


اسلام آباد ۔ باجوڑ ایجنسی میں بلاک کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کو کھولنے کیلئے ایک سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق نواگئی، بارنگ اور مہمند کے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوکل پرسن رضوان کے ساتھ مکمل دستاویزات کے ہمراہ بلاک شناختی کارڈ کھلوانے کیلئے رجوع کریں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی نے 3800 افراد کو اپنے بلاک شناختی کارڈ کھوالنے کیلئے اعدادوشمار کی تصدیق کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے اس مقصد کیلئے فارم حاصل کریں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں جو اپنی تصدیق رجسٹریشن مکمل کرانے میں ناکام رہے ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ مستقل بنیادوں پر بلاک کر دیئے جائیں گے۔