بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مولاناغفورحیدری اتحاد کیلئے پھر متحرک

مولاناغفورحیدری اتحاد کیلئے پھر متحرک

اسلام آباد۔سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفورحیدری دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے، عید الفطر کے وہ جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈکوارٹر منصورہ کا دورہ کریں گے، پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مکمل اعتماد حاصل ہے ، جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبرمیں اس خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ دینی جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فارم کی ضرورت کو سارے دینی طبقہ نے تسلیم کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کی کیا شکل ہوگی اس بارے میں حتمی طور کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں سے ہی ابتدائی طورپر مشاورت کی جارہی ہے دینی اتحاد کی کوئی اور شکل بھی ہوسکتی تمام جماعتو ں سے رابطے ہوئے اور سب نے اتحاد کرنے پر اتفاق کیا ہے عید کے فوری بعد دینی جماعتوں کی مذاکراتی ٹیمیں ملیں گی انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بھی 2018کے عام انتخابات میں باہمی تعاون پر ان کی جماعت کی بات چیت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے پاکستان کی دینی جماعتوں کے طرف سے اسلامی ملٹری الائنس سے مجموعی طورپر عالم اسلام میں دفاع سیمت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی دینی جماعتوں کا یہ دیرینہ مطالبات رہا ہے کہ اسلامی ملکوں کو مشترکہ معیشت و دفاع کے لئے پیش رفت کرنی چاہیے سفارتی اورسیاسی طورباہمی تعاون کو فروغ ملنا چاہیے ہم مشترکہ دفاع کی حمایت کرتے ہیں ۔