بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوہستان کے علاقہ کولئی پالس میں خونریز تصادم

کوہستان کے علاقہ کولئی پالس میں خونریز تصادم


شانگلہ۔کوہستان کولئی پالس میں خونریز تصادم میں تین بھائیوں سمیت چار افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیاہے۔ پولیس تھانہ بٹیڑہ کے مطابق جمعہ کے روز کوہستان کے علاقہ کولئی پالس میں زمین کے تنازعے پر دو فریق آزاد خیل اور چیلوس خیل قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقع ہوا جس میں آزاد خیل قبیلے نے چیلوس خیل قبیلے کے چار افراد کو اندھادند فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے ، پولیس کے مطابق زخمی کی حالت نازک ہے جنہیں فور ی طور پر ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا ہے ۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلی گئیں ہیں۔ مرنیوالوں میں مشال خان، مصباح الحق، محمد حنیف، نواب خان شامل ہیں جبکہ واقعہ میں جمالدار زخمی ہوگیا ہے ان پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی قبیلے سے تھا۔ پولیس نے بیلو، منیر، پٹھان، شامداد ، اعظم خان اور دراز کے خلاف مقدمات درج کرکے اُن کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہے۔