بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ڈیوائن جانسن نے پریانکا سے اظہارمحبت

ڈیوائن جانسن نے پریانکا سے اظہارمحبت

ممبئی: ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور فلم’ بے واچ‘ کے ہیرو ڈیوائن جانسن نے پریانکا چوپڑا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات پر پریانکا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے ایک ساتھ پہلی بار فلم ’بے واچ‘ میں کام کیا ہے فلم کی کہانی لائف گارڈز کی زندگیوں پرمبنی ہے۔ جانسن نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور پریانکا کی پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ پریانکا کے امریکا آنے کے بعد میرے ایجنٹ نے ان کا رابطہ مجھ سے کروایا یہ پہلا موقع تھا جب ہم نےا یک دوسرے سے ملاقات کی اور میں انہیں دیکھتے ہی ان کی محبت میں گرفتار ہوگیا۔

اداکارنے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ہمیں معلوم ہوا کہ  ہم دونوں کی بہت سی عادتیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں ہم ایک دوسرے سے فون پر رابطہ رکھتے تھے ہمارے خواب اور مقاصد بھی ایک  جیسے تھے۔

پریانکا کو فلم میں کردار ملنے کے حوالے سے ڈیوائن جانسن نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’بے واچ‘ میں ولن کا کردار پہلے ایک مرد کیلئے لکھا گیا تھا لیکن ہم نے محسوس کیا کہ اس کردار کو ایک خاتون بہتر انداز میں نبھا سکتی ہیں، پریانکا کو فلم میں ولن کا کردار دینے کا آئیڈیا بھی میرا ہی تھا،مجھے ایسا لگتا تھا کہ ان سے بہتر کوئی اور یہ کردار نہیں نبھا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا فلم میں ہمیں جس طرح کے منفی کردار کی  ضرورت تھی پریانکا میں وہ تمام خوبیاں موجود تھیں ،جانسن ’دیسی گرل‘ کے کام سے بےحد متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پریانکا اپنے کام کو بہت محنت اور بھرپور تیاری کے ساتھ ادا کرتی ہیں ۔

واضح رہے کہ ’بے واچ‘ پریانکا چوپڑا کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہے جو 1990 کے مقبول ترین ٹی وی سیریز سے ماخوذ ہے۔