بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہربرقرار

ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہربرقرار

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرارہے جب کہ مختلف علاقوں میں صبح ہی پارہ 40 تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں  موسم شدید گرم رہے گا۔ اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصاً  بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔

آج صبح 10 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بہاولنگر، فیصل آباد، جھنگ اور موئن جو دڑو 41، بہاولپور، بھکر، کوٹ اڈو، اوکاڑہ اور ساہیوال 40، جوہر آباد، خان پور، منگلا، ملتان، شہید بے نظیر آباد اور سکھر میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہرقائد میں آج موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔