بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت نے پھر پاکستان کا پانی روک لیا

بھارت نے پھر پاکستان کا پانی روک لیا

سیالکوٹ۔سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے دریائے چناب کا پانی دوبارہ مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں تعمیر شدہ بگلیہار ڈیم پر روک لیا ہے جس کے بعد دریائے چناب کے پانی میں ایک روز کے دوران 21ہزار آٹھ سو ترانوے کیوسک کم ہوکر ہیڈمرالہ کے مقام پر43ہزار آٹھ سو بارہ کیوسک رہ گیا ہے حالانکہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ دریائے چناب میں55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے ، محکمہ ایری گیشن کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا مجموعی پانی 47ہزار چار سو 56کیوسک ہے جس میں دو دریاؤں دریائے جموں توی کا دو ہزار دو سو ننانوے کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کا ایک ہزار تین سو پنتالیس کیوسک پانی بھی شامل ہے اور ہیڈمرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں مرالہ راوی لنک میں سترہ ہزار چھ سو چھیاسٹھ کیوسک پانی اور نہر اپر چناب میں گیارہ ہزار سات سو کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔