بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغانستان میں دہشت گردی پورے خطے کے تباہی کا باعث ہوگا، شیر پاؤ

افغانستان میں دہشت گردی پورے خطے کے تباہی کا باعث ہوگا، شیر پاؤ


پشاور۔قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاہے افغانستان میں جاری دہشت گردی کے اثرات سے پورا خطہ متاثر ہوگا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات نے اس موقف کی پھر سے تجدید کی ہے کہ خطے کے ممالک کو باہم مل کر دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی اتحاد اور اتفاق سے انسانیت دشمن عنا صر کا مقابلہ نہ کیاگیا تو یہ آئندہ نسلوں کیلئے بھی تباہی کا باعث ہوگا جس کے لئے آنے والی نسلیں موجودہ رہنماؤں اور خطے کی قیادت کو معاف نہیں کریں گے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ امن کے دشمن نہیں چاہتے کہ ا س خطے میں امن قائم ہو ۔ انہوں نے کہا اس خطے میں امن کے قیام کیلئے ہمسایہ ممالک کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی ۔ افتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہناتھا کہ قابل دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا ۔