بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں اعلی تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

ملک میں اعلی تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

لاہور۔وفاقی حکومت نے اعلی تعلیمی کمیشن کے وژن2025 کے تحت ملک میں اعلی تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے نئے مالی سال میں 35ارب روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے ۔منصوبے کے تحت ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے ملک بھر میں ہر ضلع میں 150کمیونٹی کالجز قائم کئے جائیں گے۔پندرہ نئی تحقیقی جامعات قائم کی جائیں گی جن میں ٹیکنالوجیز ، ادویات ، زراعت ، مواصلات اور صحت کے پیشے سے متعلق پروگرام پڑھائے جائیں گے۔منصوبے میں پسماندہ علاقوں میں مختلف سرکاری جامعات کے 100سے زائد سمارٹ کیمپس قائم کرنا بھی شامل ہے۔تمام ایجنسیوں میں فاٹا یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کا قیام بھی اس جامع منصوبے کا حصہ ہے۔