بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخواٗ ضلعی ملازمین کی تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری

خیبرپختونخواٗ ضلعی ملازمین کی تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ضلعی حکومتوں کے ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 9ارب 64کروڑ چوبیس لاکھ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ماہ مئی کے لئے تنخواہوں کی مد میں ضلعی حکومت چترال کو 32کروڑ 51لاکھ، بونیرکو 23کروڑ تیس لاکھ ، ابیٹ آباد کو 53کروڑ بیانوے لاکھ ، بنوں کوبیالیس کروڑ ستر لاکھ ، بٹگرام کو سترہ کروڑ 62لاکھ ، چارسدہ کو 47کروڑ 59لاکھ ، دیر لوئر کو 56کروڑ 74لاکھ ، دیر بالا کو 26کروڑساٹھ لاکھ ، ڈی آئی خان کو 55کروڑ اٹھانوے لاکھ ، ہنگو کودس کروڑ 83لاکھ ، کرک کو 34کروڑ 67لاکھ ، کوہاٹ کو تیس کروڑ بیانوے لاکھ ، کوہستان کو اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ ، لکی مروت کو 37کروڑ 71لاکھ ، مالاکنڈ کوتیس کروڑ 23لاکھ ، مانسہرہ کو اٹھاون کروڑ 79لاکھ ، مردان کو77کروڑ45لاکھ ، نوشہرہ کو تیس لاکھ پچانوے ہزار ، پشاور کو 67کروڑ 45لاکھ ، صوابی کو اڑتالیس کروڑ ، شانگلہ کو بیس کروڑ آٹھ لاکھ ، سوات کو 77کرو ڑ، ٹانک کواٹھارہ کروڑ 49لاکھ اور طور غر کو 41کروڑ 36لاکھ کا فنڈ جاری کردیاہے۔