بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان میں تمام ایئر لائن کمپنیوں کو الرٹ جاری

پاکستان میں تمام ایئر لائن کمپنیوں کو الرٹ جاری

راولپنڈی۔برطانوی حکام نے تین افغان خواتین کو جعلی ویزے پر برطانیہ بھیجنے کی کوشش میں ملوث دو انسانی اسمگلروں سے متعلق پاکستان میں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائن کمپنیوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے، ایف آئی اے اور ایئر لائنز کو جاری کردہ الرٹ میں انسانی اسمگلر میر الطاف عرف ڈاکٹر الطاف کی تصویر بھی شامل ہے، میر الطاف کو اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جا رہا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس کے پاس برطانیہ کا دس سالہ وزٹ ویزہ بھی ہے، جس پر اس نے30مئی کو لندن سے مسقط کا سفر بھی کیا ہے۔

برطانوی حکام نے پاکستان میں موجود ایئر لائنز کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بکنگ سسٹم میں چیک کریں کہ میر الطاف مزید کوئی اور سفر کا ارادہ تو نہیں رکھتا، اس سے قبل28مئی کو ایف آئی اے نے بینظیر انٹرنشینل ایئر پورٹ پر تین افغان خواتین کو جعلی ویزے پر برطانیہ جانے کی کوشش میں حراست میں لے لیا تھا، جبکہ اس فلائٹ پی کے785پر ان خواتین کو لے جانے والے انسانی اسمگلر ایف آئی اے اور سیکیورٹی عملے کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے تھے، بعدازاں ایف آئی اے نے برطانوی حکام کو دونوں انسانی اسمگلروں میر الطاف اور عثمان حسین کے ویزے منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

ایف آئی کی ابتدائی تحقیقات میں افغان خواتین نے بتایا تھا کہ انہوں نے برطانوی ویزے کے لئے ان نے اشرف عرف حاجی اور محمد اعظم آفریدی نے 20ہزار امریکی ڈالر کی رقم لی، ایف آئی اے کے ایک سینیٹر اہلکار کے مطابق ان دونوں افراد کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، البتہ افغان خواتین کو مدد فراہم کرنے والے دو پی آئی اے اہلکاروں محمد نعیم اکرم اور ٹاسک فورس آفسر محمد اسرار خان کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور تین دن ریمانڈ کے بعد انہیں ہفتے کو عدالت میں پیش کر دیا گی اتھا۔