بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان نے چین سے مزید قرضہ لے لیا

پاکستان نے چین سے مزید قرضہ لے لیا

کراچی۔ حکومت کی جانب سے یورو بانڈز کی ادائیگی چین سے نیا کمرشل قرضہ حاصل کرکے کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نے رواں سال یورو بونڈ پر سود کی ادائیگی چین سے لیے گئے ایک نئے قرض سے کی ہے، مشرف دور میں فروخت کئے گئے یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے حکومت کو 75کروڑ ڈالر درکار تھے۔یورو بانڈز کی ادائیگی کے لئے چینی کمرشل بینک نے ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا۔

اب چینی بینکوں سے لئے گئے قرضے کا حجم دو ارب ڈالر ہوگیا ہے۔موجودہ حکومت نے تین برس میں 25ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے ہیں، ساڑھے چار ارب ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کئے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ چینی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے کہ جب پہلے ہی چین کو قرض سے متعلقہ ادائیگیوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران تقریبا 3 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیا قرضہ چائنہ ڈویلپمنٹ بینک سے لیا جائے گا اور رواں مالی سال کے دوارن یہ دوسرا موقع ہو گا کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے چائنہ ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لیا جائے گا۔

اس سے پہلے اسی بینک سے 70 کروڑ ڈالر(تقریبا 70 ارب پاکستانی روپی)کا قرض تین سال کیلئے 4.44 فیصد شرح سود پر لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مشرف حکومت نے 2007 میں 6.875 فیصد شرح سود پر 10 سالہ بانڈ جاری کیے تھے ، جن کی مدت اس ہفتے ختم ہو رہی تھی۔