بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک افغان طورخم سر حد ‘ سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

پاک افغان طورخم سر حد ‘ سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

لنڈی کوتل : پاک افغان طورخم سرحد جو سرچ آپریشن کے باعث نظر بند کردی گئی تھی ،اب سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 8مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے مشکوک افراد کے پاکستان میں داخلے کی اطلاع کے بعد طورخم سرحد بند کردی گئی تھی ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحد پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ، بار ڈ پر دونوں طرف سے آمدورفت بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک چھ گھنٹے تک معطل رہی جس کی وجہ سے لوگوں کی شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ۔