بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت جیسے سیکولرملک میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں،سپریم کورٹ

بھارت جیسے سیکولرملک میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں،سپریم کورٹ


نئی دہلی۔بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بھارت جیسے سیکولر ملک میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔ گزشتہ روزچیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں بھارتی سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے ہندوازم کو سیاست میں استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور جہاں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔عدالت نے کہا کہ یہ کہنا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ دیکھ لے گی ،پارلیمنٹ نے پچھلے بیس سال میں کچھ نہیں کیا۔