بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کلبھوشن کیس ‘ اٹار نی جنرل آف پاکستان کی برطانیہ روانگی متوقع

کلبھوشن کیس ‘ اٹار نی جنرل آف پاکستان کی برطانیہ روانگی متوقع

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو مقدمے میں پاکستانی موقف کے بھرپور دفاع کیلئے قانونی مشاورت کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ اِسی سلسلے میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کل برطانیہ ، 7جون کوفرانس کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو مقدمہ سےمتعلق 8جون کو پاکستانی وفد عدالت کے صدر سے ملاقات اور اہم اُمور طے کرنے جا رہا ہے اِس موقع پر بھارتی وفد بھی ہیگ ، ہالینڈ میں موجود ہوگا۔ عالمی عدالت انصاف میں 8جون کی مصروفیات کے تناظر میں قانونی مشاورت کیلئے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کل صبح لندن روانہ ہوں گے۔ اٹارنی جنرل دو روز تک اعلیٰ پائے کے وکلاءاور سابق ججز سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ بدھ کو پیرس، فرانس میں بھی بین الاقوامی ٹرائیبونلز اور عالمی عدالت میں مقدمات کی پیروی کرنے والے قانون دانوں کیساتھ مشاورت کریں گے ۔

اٹارنی جنرل کے فرانس اور برطانیہ میں قانونی مشاورتی ملاقاتوں میں کلبھوشن یادیو کی راءسے وابستگی، پاکستان میں دہشتگردی کے پھیلاؤ،دہشتگردوں کی مالی معاونت ،حالیہ دنوں میں مزید بھارتی جاسوسوں اور دہشتگردوں کی گرفتاری اور ان کے کلبھوشن سے رابطوں کےاُمورشامل ہیں۔ اٹارنی جنرل لندن اور پیرس کے دوروں کے بعد 8جون کو ہیگ ، ہالینڈ پہنچیں گے