بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں بڑی کامیابی

آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں بڑی کامیابی

کوئٹہ ۔آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں بڑی کامیابی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ تنظیم کا اہم لیڈر گرفتار ، مغوی چینی باشندوں کی گاڑی برآمد، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے جدید ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن ردالفساد میں دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان میں بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مستونگ کے پہاڑی سلسلے میں کاروئی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے تباہ اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور دہشتگرد تنظیم کا اہم لیڈر کارروائی کے دوران دھر لیا گیا۔

دہشتگردوں نے مستونگ کے پہاڑی سلسلے کے اندر غاروں میں محفوظ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جنہیں کارروائی کے بعد تباہ کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے گزشتہ ماہ جناح ٹان کوئٹہ سے اغوا ہونے والے 2 چینی باشندوں کے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے اور کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے جدید ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے زیر زمین ٹھکانے سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں کاروائیاں کی جاتی تھیں۔