بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت نے تیج بہادرکی ویڈیو کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا

بھارت نے تیج بہادرکی ویڈیو کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا

نئی دہلی: بھارت نے دال روٹی کی دہائی دینے والے فوجی تیج بہادر کا ملبہ بھی پاکستان کے سر ڈال دیا، بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ تیج بہادر کی ویڈیو چلانے والی 24 میں سے 21 ویب سائٹ پاکستان سے چلائی جارہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیج بہادر کی ویڈیو نے بھارتی فوجیوں کو ملنے والے کھانے کا پول کیا کھولا، بھارتی بوکھلا گئے، تیج بہادر کی ویڈیو وائرل ہونے کا الزام بھی پاکستانی ویب سائٹوں پر ڈال دیا۔ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ بھی کہنے پر مجبور ہوگئے کہ فوجی فیس بک اور واٹس ایپ پر ویڈیو شیئر نہ کریں۔