بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / محبت کی ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی

محبت کی ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی


گوجرہ: بوسال مصور میں محبت کی ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا خود کشی کرلی۔

گوجرہ کے علاقے بوسال مصور میں محبت کی ناکامی پرلڑکے اورلڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورلاشوں کواسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، 22 سالہ طاہراور17 سالہ کنزیٰ نے کھیتوں میں بیٹھ کرگولیاں کھائیں، پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔