بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی بینکوں پر بڑا سائبر حملہ ، 60لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری

بھارتی بینکوں پر بڑا سائبر حملہ ، 60لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری


نئی دہلی۔بھارتی بینکوں پر نامعلوم ہیکرزنے تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سنٹرل بینک کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بھارت میں بتیس لاکھ سے زائد ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ جبکہ تیس لاکھ سے زائد ڈیبٹ کا رڈز کی خفیہ معلومات چوری ہو چکی ہیں۔

اس سائبر حملے کی اہم بات یہ ہے کہ جن صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ان میں زیادہ تعداد ان صارفین کی بتائی جارہی ہے جن کا تعلق فوج اور سیکیورٹی اداروں سے ہے – بھارتی بینکوں نے تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کے بعد صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرنے یا پھر پن کوڈ بدلنے کی درخواست کر دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے چھ لاکھ اے ٹی ایم کارڈ بلاک بھی کر دیئے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے