بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دینی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں تیز

دینی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں تیز

پشاور۔ملک میں انتخابات سے قبل دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اوراس سلسلے میں عیدکے بعداہم رابطوں کا آغاز کیاجائے گا اس سلسلے میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما اورڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفورحیدری متحر ک ہونے والے ہیں ذرائع کے مطابق دینی جماعتوں کو متحدکرنے کے لیے عبد الغفور حیدری عید کے بعدمنصورہ کادورہ کرکے جماعت اسلامی کے قائدین کے ساتھ ملاقات کرکے مشاورتی عمل کاآغازکریں گے ۔

ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کی بحالی کے حوالہ سے کچھ کہنا ممکن نہیں کیونکہ دینی جماعتوں کا نیا اتحاد بھی وجود میں آسکتاہے جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق دینی جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فار م کی ضرورت کو سارے دینی طبقہ نے تسلیم کیاہے یہی وجہ ہے کہ رابطوں کاسلسلہ تیز کیاجارہاہے اس حوالہ سے ابتدائی رابطے ہوچکے ہیں عید کے بعد دینی جماعتوں کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان بات چیت کے آغازکا امکان ہے