بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مشال قتل کیس کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

مشال قتل کیس کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پشاور۔خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان نے مشال خان قتل کیس میں تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے 11 مئی 2017 کو ریجنل پولیس آفیسرمردان کو مشال خان قتل کیس کے تمام انتظامی اُمور پر مفصل انکوائری کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد عالم شنواری نے 26 مئی 2017 کو ضلعی پولیس آفیسر نوشہرہ اور ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ کو انکوائری رپورٹ میں معاونت کیلئے مقررکیا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں تاہم اس سلسلے میں جے آئی ٹی جو پولیس اور5دیگر تحقیقاتی اداروں پر مشتمل ہے کی رپورٹ کا انتظار تھا تاکہ واقعے کے اصل محرکات سامنے لائے جاسکیں ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد اب انکوائری رپورٹ اسی ہفتے میں مکمل کرکے آئی جی خیبر پختونخوا کو پیش کردی جائے گی ترجمان نے وضاحتی بیان میں مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس شفافیت ، عوامی نگرانی اور جزا اور سزاکے منصفانہ نظام پر عمل پیرا ہے ۔

مشال خان قتل کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد انتظامی اُمور پر انکوائری رپورٹ کو جلد از جلد پیش کردیاجائے گا ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔