بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعدادمیں 400گنا اضافہ

سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعدادمیں 400گنا اضافہ

پشاور۔خیبرپختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں سے سرکاری سکولوں میں داخل ہونے والے طلبہ کی تعداد میں 400گنا اضافہ ہوگیا ہے رواں سال پرائیویٹ سکولوں کے ایک لاکھ 51ہزار طلباء و طالبات سرکاری سکولوں میں داخل ہوئے جبکہ گزشتہ تعلیمی سال یہ تعداد 34ہزار تھی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی رپورٹ کے مطابق ضلع ہری پور میں سب سے زیادہ طلبہ نے سرکاری سکولوں کا رخ کیا اس دوران 16ہزار 684طلباء و طالبات سرکاری سکولوں میں داخل کرائے گئے ڈیرہ اسماعیل خان میں 12ہزار 986اورمردان کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے 11ہزار 324طلباء و طالبات کو سرکاری سکولوں میں داخل کرایا گیا سرکاری سکولوں میں داخل ہونے والے طلبہ میں ایک لاکھ 937طلباء اور 50ہزار 673طالبات شامل ہیں واضح رہے کہ اس وقت سرکاری سکولوں میں 110انٹر ایکٹو وائب بورڈز ٗ 1340کمپیوٹر لیب قائم ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 139ارب روپے محکمہ تعلیم کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔