بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مشال قتل کے ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں

مشال قتل کے ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں

پشاور۔مردان یونیورسٹی کے مرحوم طالبعلم مشال خان کے والد اقبال خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مشال خان کے قتل پر ہمیں انصاف دیاجائے کیونکہ قاتل بااثر لوگ ہیں جن سے ہمیں خطرہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ اے این پی کے رہنماء میاں افتخارحسین، سینئرقانون دان لطیف افریدی، ڈاکٹرسید عالم محسود اور دیگر بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے بیٹے مشال خان کو یونیورسٹی پڑھنے کے لئے بھیجا تاہم انہیں وہاں سے اپنے بیٹے کی مسخ شدہ لاش ملی،اعلیٰ تعلیم دینے کی بجائے یونیورسٹی سے جوان بیٹے کی لاش تھمادی گئی انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے مطمئن ہوں ‘ جے آئی ٹی رپورٹ میں مشال خان کو بے گناہ قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ ایک غریب آدمی ہیں ، مقدمہ لڑنے کیلئے وکیل کی فیس نہیں دے سکتا لہٰذا حکومت فیس ادا کرنے میں میری مدد کرے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ یونیورسٹی ملازمین کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں انکاکہناتھاکہ مشال خان کا کیس سماعت کے لئے پشاور منتقل کیاجائے انہوں نے اس موقع پر صدر ‘وزیراعظم اور آرمی چیف سے مشال خان قتل کیس میں انصاف دلانے کی اپیل کی۔