بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وفاقی بجٹ میں صوبے اورفاٹاکوجتناحصہ ملاہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،امیر مقام

وفاقی بجٹ میں صوبے اورفاٹاکوجتناحصہ ملاہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،امیر مقام

پشاور۔مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدراوروزیراعظم کے مشیرامیرمقام نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں صوبے اورفاٹاکوجتناحصہ ملاہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے منصوبوں کواپنے بجٹ میں شامل نہ کرے،عوام کی تکلیف کاپورااحساس ہے ۔وہ گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ انہیں بجلی لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں عوام کوپہنچنے والی تکلیف کااحساس ہے اوراس کیلئے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے بجلی پیدوارمیں اضافہ کیلئے کئی اہم منصوبے شروع کررکھے ہیں جس میں سے بیشترمکمل ہوچکے ہیں ۔

3جون 2013ء کوبجلی کی پیدوار10ہزار800میگاواٹ جبکہ 3جون 2017ء کوبجلی کی پیدوار19ہزار244میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے تاہم 9ہزارسے زائدپیدوارمیں اضافہ کے باوجودطلب میں مزیداضافہ ہواہے اوراس وجہ سے شارٹ فال ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب ڈیمانڈ23سے 24ہزارتک پہنچ چکی ہے لیکن اگلے سال تک توانائی کے منصوبے مکمل ہونے پرپیدوار28سے 29ہزارتک پہنچ جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ بجلی زیادہ بھی ہوتوہمارے سسٹم میں زیادہ بجلی نہیں آسکتی اس کیلئے بھی مختلف منصوبے شروع کئے گئے ہیں جبکہ ٹرانسمیشن لائنزکی تبدیلی پربھی تیزی سے کام جاری ہیں اسی طرح اوورلوڈنگ کے مسئلے پربھی قابوپالیاگیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے میں سنجیدہ اوروہ خودان منصوبوں کومانیٹرکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں ایک ہزارارب کے ترقیاتی منصوبوں میں صوبہ خیبرپختونخواکیلئے 227ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ فاٹاکیلئے 92ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔وفاقی بجٹ میں خیبرپختونخوامیں بجلی منصوبوں کیلئے 101ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،داسوڈیم کیلئے 53ارب گولن، گول ہائیڈل اورملاکنڈڈویژن میں بجلی منصوبوں کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے اسی طرح وفاقی بجٹ میں سوات،کالام روڈ،ملاکنڈاورلواری ٹنل کے تعمیرکلئے بھی رقم رکھی گئی ہے اگلے دوماہ میں لواری ٹنل ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں خیبرپختونخواکیلئے بہت بڑاحصہ دیاگیاہے صوبائی حکومت وفاق کے منصوبوں کواپنے بجٹ میں شامل نہ کرکے ۔نہال ہاشمی کے حوالے سے امیرمقام کاکہناتھاکہ پارٹی نے نہال ہاشمی کی رکنیت معطل کردی ہے اورانکوائری جاری ہے ہماری حکومت میں ہرکام شفاف ہورہاہے اورہم تمام اداروں کااحترام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام سے جووعدے کئے تھے اب انہیں پوراکرکے دکھائے۔