بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ای ڈی اونوشہرہ کوشوکاز نوٹس جاری

ای ڈی اونوشہرہ کوشوکاز نوٹس جاری


پشاور۔چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن عظمت حنیف اورکزئی نے پبی کی معذور خاتون کو آرٹی آئی کے تحت ریکارڈ نہ دینے پرای ڈی او نوشہرہ کو شوکاز نوٹس جاری کر کے آئندہ دس روز میں طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار حضرت بی بی دختر عیسیٰ خان سکنہ یونین کونسل بھالو تحصیل پبی نوشہرہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزارنے 2012-16 تک پرائمری سکول ٹیچر کے معذور کوٹہ کے تحت بھرتی کے لئے مسلسل اپلائی کر رہی مگر تاحال بھرتی نہیں ہوئی ،

جس پر اس نے ای ڈی او نوشہرہ کو معذور افراد کی بھرتیوں کے حوالے سے ریکارڈ کے لئے 29 اپریل2017 کو درخواست دی مگر دفتر انچارج اے ڈی او امیر بادشاہ نے ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا تاہم درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کرنے کے لئے ریکارڈ کی ضرورت ہے۔

لہذا چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن سے استدعا ہے کہ ریکارڈ دیا جائے ، جس پرچیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن عظمت حنیف اورکزئی نے پبی کی معذور خاتون کو آرٹی آئی کے تحت ریکارڈ نہ دینے پرای ڈی او نوشہرہ کو شوکاز نوٹس جاری کر کے آئندہ دس روز میں طلب کر لیا ہے۔