بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات لازمی

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات لازمی

برلن۔ جرمنی نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات بحال ہونے چاہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے افغانستان میں طالبان کے حملوں کے بعد اس عسکریت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جرمن ہفت روزہ اخبار بِلڈ ام زونٹاگ سے گفتگو کرتے ہوئے گابریئل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔ تاہم گابریئل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ جرمنی کو افغانستان میں اپنی موجودگی ختم کر دینی چاہیے۔

گزشتہ ہفتے افغان دارالحکومت میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔