بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان کی دہشتگردی پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ہے ٗ اعزاز چوہدری

افغانستان کی دہشتگردی پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ہے ٗ اعزاز چوہدری


واشنگٹن۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کی دہشتگردی پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ہے،ٹرمپ کی افغان پالیسی کا انتظار ہے ،قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کو بھگا دیا لیکن افغانستان کی وجہ سے سکیورٹی صورتحال دوبارہ خراب ہوسکتی ہے،ہمالیہ گلیشیئرز پگھلنے سے پاکستان میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے کا بڑا حمایتی ہے ۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے قبائلی علاقوں سے دہشتگرد گروپوں کو بھگا دیا لیکن افغانستان کی وجہ سے سیکورٹی صورتحال دوبارہ رسک ہوسکتاہے ،افغانستان کی جانب سے دہشتگردی پاکستان کی ابھرتی معیشت کے لیے بھی خطرہ ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان پالیسی کا انتظار ہے ۔ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کے بعد سے اب تک واشنگٹن سے تعلق بہت مضبوط ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ 2 دہائیوں میں امریکہ نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز امداد دی جس کا زیادہ حصہ فوج کے لیے رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا ہمالیہ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پاکستان میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے کا بڑا حمایتی ہے ۔