بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں اب چینی زبان سیکھنا بہت آسان

خیبر پختونخوا میں اب چینی زبان سیکھنا بہت آسان


اسلام آباد ۔خیبر پختونخوا کی حکومت نوجوانوں کو مفت چینی زبان سکھانے کا اعلان کر دیا ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں صوبائی نوجوانوں کوملازمتوں کے حصول کے لئے کارآمد بناناچاہتی ہے ۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ نوجوان جو مذکورہ منصوبوں میں نوکریوں کے خواہشمند ہیں وہ حکومتی اخراجات پر چین کی زبان سیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے اضلاع میں تین سے چھ ماہ کے کورسز کا اجراء کیا جارہا ہے جبکہ دلچسپی رکھنے والے نوجونوں کو پانچ ماہ کی تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔