بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قطر نے عرب ممالک کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

قطر نے عرب ممالک کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیدیا


دوحہ۔قطر نے عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے،اس کی وجہ محض ایسے الزامات ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں ہے،اس فیصلے سے قطری شہریوں یا رہائشیوں کی عام زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب ممالک کے بعد مالدیپ نے بھی قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے، پروازوں نے بھی فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔

قطر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور اس کی وجہ محض ایسے الزامات ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ عرب ممالک کے پاس تعلقات منقطع کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ قطر حکومت کے مطابق اس فیصلے سے قطری شہریوں یا رہائشیوں کی عام زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سعودی عرب، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد مالدیپ نے بھی قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی سرپرستی اور علاقائی سیکیورٹی کوعدم استحکام سیدوچارکرنیکا الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب اتحاد اور فلائی دبئی کی جانب سے دوحا کے لئے پروازیں منسوخ کیے جانے کے بعد قطر ائیرویز نے سعودی عرب کے لئے اپنی پروازیں بھی منسوخ کردیں۔