بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل کی جانب سے اپنی موکلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایان علی دبئی میں ہیں جہاں ان کی والدہ علیل ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتیں۔

عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے اس موقف پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا پہلے کی درخواستوں میں ملزمہ خود بیمارہوتی تھیں اور اب ان کی والدہ بیمار ہوگئی ہیں، ملزمہ کو ہر تاریخ کو پیش ہونا تھا لیکن وہ گزشتہ 12 تاریخوں سے عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہی ہیں۔ عدالت نے ایان علی کو21 جون کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کی سماعت ملتوی کردی۔