بریکنگ نیوز
Home / کھیل / قطرفیفا ورلڈ کپ 2022 متاثر ہونے کا خدشہ

قطرفیفا ورلڈ کپ 2022 متاثر ہونے کا خدشہ

عرب ممالک کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کی وجہ سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تیاریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پانچ برس بعد قطر کو ہی فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قطر پر بہت زیادہ پریشر بڑھ جائے گا، ملک میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کا اثر ورلڈ کپ پر بھی پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، عرب امارات، مصر اور یمن بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔