بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کے سیمنٹ انڈسٹری کیلئے کمپنیوں سے معاہدے

خیبر پختونخوا حکومت کے سیمنٹ انڈسٹری کیلئے کمپنیوں سے معاہدے

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سیمنٹ انڈسٹری کیلئے متعددبڑی کمپنیوں کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے کئے ۔ ان معاہدوں کی رو سے صوبائی محکمہ معدنی ترقی نے مذکورہ کمپنیو ں کے ساتھ صوبے میں سیمنٹ انڈسٹری کیلئے پراسپیکٹنگ لائسنس (PL)کے اجراء کے سلسلے میں معاہدات پر دستخط کر دیئے۔ اس حوالے سے منگل کے روز صوبائی وزیرِ معدنی ترقی اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی کے دفتر پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چھ کمپنیوں کے ساتھ پراسپکٹنگ لائسنسوں کے اجراء کے سلسلے میں باقاعدہ ایگریمنٹ کئے گئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ڈی جی معدنیات سید محمدشاہ نے ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دیئے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے معدنی ترقی انیسہ زیب طاہرخیلی و سیکرٹری معدنیات سید ظہیرالاسلام شاہ کے علاوہ محکمہ معدنی ترقی کے اعلیٰ افسران اور سیمنٹ کمپنیو ں کے نمائندے موجود تھے اس موقع پر صوبائی وزیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کے شفاف اقدامات اور مثبت اصلاحات کی بدولت معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے زیادہ لوگ آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سیمنٹ انڈسٹر ی کا مستقبل زیادہ تابناک ہے اور ہم اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سہولیات و تر غیبات فراہم کر رہے ہیں ۔