بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باچا خان ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

باچا خان ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر


پشاور۔عرب ممالک میں شدید اختلافات کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے غیرملکی ائیر لائنز کی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے پشاور ٗ لاہور ٗ کراچی اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر درجنوں مسافروں کے ٹکٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر ائیر لائنز نے اپنے ٹکٹس مہنگے کردیئے ہیں عمرہ زائرین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ائیر لائنز کے دفاتروں میں مسافروں کے لائنیں لگ گئی ہیں گزشتہ روز باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے عرب ممالک کی دو پروازوں کو منسوخ کردیا گیا یو اے ای ٗ بحرین ٗ مصر ٗسعودی عرب اور قطرکے شہریوں کے ایک دوسرے کے ممالک میں داخلے پرپابندی کے باعث ملک بھر میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔