بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حج و عمرہ متاثرین میں88لاکھ روپے کی تقسیم

حج و عمرہ متاثرین میں88لاکھ روپے کی تقسیم

پشاورؒ ومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے آفریدی حج اینڈعمرہ سروس پشاورکے 31 متاثرین میں 8.843 ملین روپے کے چیکس تقسیم کئے ہیں اس حوالے گزشتہ روز نیب خیبر پختونخوا کی دفتر میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کے ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا بریگیڈیئر(ر)فاروق ناصراعوان اورسابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند نے متاثرین کو چیک حوالے کئے نیب ترجمان سعد اللہ خان کے مطابق ملزمان آفریدی حج اینڈعمرہ سروس پرائیوٹ لمٹیڈکے نام سے ٹریول ایجنسی چلارہے تھے۔

ملزمان نے فی عازم حج سے زیارت حج کیلئے تقریباً3لاکھ 40ہزارسے3لاکھ80ہزارروپے وصول کئے اورعازمین حج کیلئے رومان شادی ہال میں تربیت کابھی انعقادکیاگیا تھا اور عازمین حج میں احرام،بیگ اورکتابیں بھی تقسیم کی گئی تھیں اورحج روانگی کیلئے مختلف تواریخ بھی دیئے گئے تھے مگرجب عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ایئرپورٹ پہنچے تو انکااندراج نہیں تھابلکہ ملزمان نے انکے خون پسینے کی کمائی خردبردکی تھی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیااورتمام خردبردکی گئی رقم متاثرین کوواپس کردی اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواکے واپڈاریکوری سل فعال طورپربجلی نادہندگان سے وصول کی پالیسی پرعمل پیراہے اورصنعت سے وابستہ نادہندگان سے تقریباً11.387ملین روپے واگزارکرواکے ایڈیشنل ڈائریکٹراللہ نوازکوڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے چیک حوالے کیا۔